انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبکاروبار

گوگل سرٹیفائیڈکنسلٹنٹ ذوہیب ایوب کا دورہ آذربائیجان ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ پرخدمات کی فراہمی

باکو پہنچے پر پاکستانی نوجوان فری لانسرکا شاندار استقبال،اہم شخصیات سے ملاقاتیں،پاکستان ،آذربائیجان میں2ارب ڈالر تجارت کا باہمی ہدف 500 ملین سے زائد ہوسکتا ہے:ذوہیب ایوب

لاہور:(بیوروچیف)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف گوگل سے تصدیق شدہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ذوہیب ایوب مختصر دورے پرآذربائیجان پہنچ گئے ۔

 

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں تجارتی دورہ پر پہنچنے پر فری لانسرذوہیب ایوب کاشاندار استقبال کیا گیا ،ان سے مختلف کارروباری شخصیات وسماجی شخصیات نے ملاقات کی جبکہ انہوں نے مقامی تجارتی مراکزکے بھی دورے کئے ہیں ،محمد ذوہیب ایوب نے نمائندہ سی این اردوڈاٹ کام کو اپنے خصوصی انٹرویو میں بتا یا کہ آذربائیجان اورپاکستان میں اس وقت باہمی تجارت کا حجم 30 ملین ڈالر سالانہ کے لگ بھگ ہے توقع کی جا رہی ہے کہ چند سالوں میں 500 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے، اگرچہ 2 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے لیکن دونوں ممالک میں 500 ملین سے زائد تجارت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدہ محض ایک مالیاتی دستاویز نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد و اخلاص اور امکانات اور ان پر عمل پیرا ہونے کا ایک مالی ذریعہ ہے۔یہ امکان اب حقیقت کا روپ اختیارکرنے جا رہا ہے کہ پاکستان کے لیے وسطی ایشیا تک رسائی میں آذربائیجان ایک گیٹ وے بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے آذری تیل اور کارگو ریل، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو خطوں سے نکال کر عالمی وسعت دے سکتے ہیں۔ ایک ایسے دور میں جب دنیا بدل رہی ہے، نئے روٹس، نئے راستے، نئی منزلوں کا خواب دیکھ کر اس کی تعبیر پانے کے لیے تانے بانے بنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی اور اس میں مالیاتی سرمایہ کاری کی آمیزش دراصل امن، ترقی اور اخوت کے رنگوں کو سنوارنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ پاکستانی معیشت کو مزید توانا کرنے کا سبب بنے گا، زراعت کے شعبے پر بھی توجہ دی گئی ہے اور تعمیرات کے شعبے میں دونوں ملکوں کا مالی تعاون پاکستان تعمیری شعبے کو مضبوط تر بنائے گا۔ گوادرکی بندرگاہ آذربائیجان کے لیے بحیرہ عرب تک رسائی کا گیٹ وے بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تیل و گیس، تجارت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تیل و گیس، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ گوگل سرٹیفائیڈ ذوہیب ایوب کا آذربائیجان میں بزنس فورم سے بھی خطاب متوقع ہے جس میں وہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button