انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
ریفری نے معافی مانگ لی،پاکستان کی امارات کیخلاف بیٹنگ،9سکورپر2اہم کھلاڑی آئوٹ
لاہور:(سلمان حسین)ریفری نے معافی مانگ لی،پاکستان کی امارات کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ،9سکورپر2اہم کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، جبکہ متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سلمان علی آغا سے معذرت کر لی ہے، اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر پاکستان ٹیم سےمعذرت کی۔
امارات میں میچ شروع ہوگیا ہے جبکہ پاکستان کی امارات کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ،پاکستان کے 9سکور پر 2کھلاڑی آئوٹ ہوگئے جن میں صائم علی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔



