پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور،شیخوپورہ اور چنیوٹ میں پولیس مقابلے،3ملزم ہلاک

کراس فائرنگ میں ایک زخمی،ہلاک ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے

لاہور، شیخوپورہ، چنیوٹ (بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) لاہور کے علاقے شفیق آباد اور گجر پورہ میں لاہور پولیس مقابلہ کے دوران ایک زیر حراست ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں موٹروے کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جس کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی، جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ زخمی ملزم علی اکبر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر سی سی ڈی پولیس نے بتایا کہ مصطفی آباد لاہور کا رہائشی محمد احمد، جسے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، بسرا کالونی کے قریب ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چار موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور گاڑی کا ٹائر بھی برسٹ کر دیا۔ فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم محمد احمد زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔

چنیوٹ میں بھی لاہور پولیس مقابلہ کی طرح ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں سی سی ڈی پولیس نے تین موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سرجا ولد برکھا قوم وینس کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو 40 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس مقابلہ کے ان واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button