انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
روس نئے دفاعی ہتھیار تیار کر رہا ہے، پوتن کا بڑا اعلان
ہماری ایٹمی طاقت دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط ہے، روسی صدر
ماسکو ( ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس نئے دفاعی اور بازدار ہتھیار (Deterrence Weapons) تیار کر رہا ہے اور اگر امریکہ نے رضاکارانہ طور پر اہم اسلحہ کنٹرول معاہدے میں توسیع نہیں کی تو اس سے روس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
صدر پوتن نے مزید کہا کہ روس کی ایٹمی بازدار صلاحیت دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط ہے اور ملک اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور عسکری ترقی کی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اسلحہ کنٹرول کے معاہدوں، بالخصوص نیو سٹارٹ (New START) معاہدے کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔ پوتن نے نئے ہتھیاروں کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روس کی دفاعی تیاری اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔



