پاکستانتازہ ترینکاروبار

لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے:جسٹس امین الدین

بھارت میں لوگ برسوں سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے :سپرٹیکس کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سپرٹیکس کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل دیے۔

دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا بھارت میں لوگ برسوں سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ پاکستان کے لوگوں کو بھی بینکوں میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانا چاہیے۔

وکیل مرزا محمود احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم جنرل ٹیکس دے رہے ہیں، اگر بینکوں سے ادھار لے کر انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو ٹیکس دینے کے بعد نقصان ہوتا ہے۔ ہم سے ایف بی آر براہ راست ٹیکس لے بھی نہیں رہا بلکہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے ہم ٹیکس دے رہے ہیں۔

ہم سپر ٹیکس میں آتے ہی نہیں ہیں، ہمیں الگ بلاک میں رکھنا چاہیے۔دورانِ سماعت انہوں نے یونیفارم ٹیکس کے حوالے سے بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button