لاہور ( سلمان حسین ) دبئی میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستانی فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کو شکست سے دوچار کیا۔
قومی فائٹر رضوان علی کا ناقابلِ شکست ریکارڈ بدستور قائم ہے، رضوان علی اب تک مسلسل 11فائٹ جیت چکے ہیں۔
فتح کے بعد رضوان علی 50لاکھ روپے انعامی رقم کے حقدار بنے۔ یو ایف سی چیمپئن خمزت چمیائف دبئی فائٹ دیکھنے خصوصی طور پر پہنچے۔
فائٹ کے بعد خمزت چمیائف نے رضوان علی کو مبارکباد دی۔ رضوان علی جلد یو ایف سی میں شرکت کریں گے۔ رضوان علی یو ایف سی میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فائٹر بن سکتے ہیں۔ فائٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رضوان علی نے کہا کہ پوری قوم اور ایم ایم اے فیڈریشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر ایم ایم اے عمر احمد نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حریف سے ہاتھ نہیں ملایا، اس کو بتایا تھا کہ اس کو شکست دونگا، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، جیت پاک فوج اور پوری قوم کے نام کرتا ہوں۔



