پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی 18سال بعد پاک سرزمین پر فتح

سیریز 1۔1سے برابر، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138رنز پر ہی ڈھیر

لاہور، راولپنڈی ( سلمان حسین ) جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1۔1سے برابر کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 68رنز کا ہدف با آسانی 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ جنوبی افریقا کی پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 2007ء کے بعد پہلی فتح ہے۔
کپتان ایڈن مارکرم 42اور ٹرسٹان اسٹبس بغیر کوئی رن بناءے آئو ٹ ہوئے۔ رائن ریکلٹن 25رنز بناکر نائو ٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن اپنی دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی۔
پاکستان نے چوتھے روز 94رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم (50)اپنے گزشتہ روز کے سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد رضوان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے اور 18رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ سلمان آغا 28اور ساجد خان 13 رنز بنا سکے۔ تیسر ے روز گزشتہ روز پاکستان نے 71رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے۔
امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138رنز ہی بناسکی اور جنوبی افریقہ کو جیت لیے 68رنز کا ہدف ملا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button