پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی ٹی ڈی دائرہ اختیار میں اضافہ ، کابینہ نے منظوری دیدی

تحصیل کوہ سلیمان اور راجن پور بھی سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل

لاہور ( بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میںاضافہ کردیاگیا۔صوبائی کابینہ کی منظوری سے سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں توسیع کی گئی۔
تحصیل کوہ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا جبکہ تحصیل ( ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا) راجن پور بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل ہوگیا۔سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع پر محیط ہوگا۔
ڈی جی خان پولیس ریجن میں ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔
حالیہ فیصلے کے تحت 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی سفارش اورکابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button