پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ANFکی پہلی بارگہرے سمندرمیں آپریشن،300کلوچرس برآمد

مکران کوسٹل لائن کے قریب منشیات سے بھری کشتی کو روکا،2ملزم بھی گرفتار

لاہور(سید ظہیر نقوی/بیوروچیف) انسداد منشیات کے میدان میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت کے طور پر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) ڈیٹ گوادر نے پہلی بارگہرے سمندر میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران مکران کوسٹل لائن کے قریب پڈی زر، گوادر کے گہرے سمندر میں منشیات سے بھری ایک تیز رفتار کشتی کو روک لیا گیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق مسلسل اور موثر انٹیلی جنس کوششوں کے نتیجے میں ایک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کیخلاف قابل اعتماد معلومات حاصل ہوئیں، جس کی قیادت داد مجید گورگیج اور غنی داشتی نامی افرادکر رہے تھے۔
جو گوادرکے رہائشی ہیں۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں تیز رفتار کشتی کو روکا اور منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 300 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک پاکستان کے مغربی مکران ساحل سے یمن، خلیجی ریاستوں اور افریقی ممالک تک تیز رفتار کشتیوںکے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث تھا۔
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ تیز رفتار کشتی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹ) کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 1.87 کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سے آنے والے مشتبہ پارسلز کی معمول کی سکیننگ اور جانچ پڑتال کے دوران ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے تھی اس پارسل کو شرٹس ظاہر کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button