پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ٹریفک حادثات، خاتون،معمر افراد سمیت 5 جاں بحق،متعددزخمی

فیصل آباد اور کراچی میں گاڑیوں کی ٹکر سے 3 معمر شہری لقمہ اجل ،نارووال میں وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2مسافر جاں بحق،5شدید زخمی

جڑانوالہ ،کراچی:(نمائندگان سی این این اردو ڈاٹ کام ) ٹریفک حادثات میں خاتون،معمر افراد سمیت5شہری جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ،فیصل آباد لاری اڈا میں تیز رفتار بس نے معمر شہری کو کچل دیا، 60سالہ محمد اکرم لاری اڈا کے آؤٹ گیٹ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اڈے سے نکلنے والی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے متوفی کی اہلیہ روبینہ کوثر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

نارووال میں شکرگڑھ روڈ پر ملک باغ کے قریب مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس میں خاتون سمیت 2مسافر جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے وین میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔

کراچی میں سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں چاکر ہوٹل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے بزرگ شہری زخمی ہو گیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت 60 سالہ مہر دین ولد بخت علی کے نام سے ہوئی ہے جو سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب کا رہائشی تھا۔

ملیر سٹی کے علاقے ملیر کورٹ پل کے قریب رات گئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ ذوالفقار ولد مشتاق احمد شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button