پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول ایک،ڈیزل7روپے لٹر،گھریلو سلنڈر43روپے مہنگا

اسلام آباد،(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپےفی لیٹرمہنگاکردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگیا، اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات یکم فروری سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مسلسل دوسری بار 15 دسمبر کو پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا، اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے اور فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے میں دستیاب تھا۔

حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔
دریں اثنا لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، یوں گھریلو سلنڈر کی قیمت 43 روپے 52 پیسے بڑھ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقررکی گئی ہے۔ 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button