پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب میں دہشتگردی کے خطرات: CTDکو مزید فعال کرنیکا فیصلہ

صوبائی کابینہ نے فوری طور پر 1ارب 50کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی

لاہور ( بیوروچیف) پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ نے فوری طورپر1ارب50کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی، درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی ڈرون یونٹس اور جدید آلات کیلیے سب سے بڑی ڈیمانڈ،1ارب14کروڑ 9لاکھ67 ہزار روپے درکار ہیں، اے آئی بیسڈ سافٹ ویئر اپ گریڈیشن کیلیے 9کروڑ 49لاکھ روپے مانگے گئے، چوتھی شیڈولرز کی جی پی ایس اور سیلولر مانیٹرنگ پر 35کروڑ روپے خرچ کرنیکی تجویز تھی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول اور نگرانی کی گاڑیوں کے لیے 20کروڑ 84 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جبکہ جدید اسالٹ ویپنز اور ایکسسریز کے لیے 45کروڑ 99 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے ہنگامی ضروریات کیلیے3ارب7کروڑ25 لاکھ روپے کی اضافی فنڈز کی درخواست کی تھی، پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا تاکہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی جاسکیں۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرون سکواڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد مختلف معاملات میں انفورسمنٹ اور موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔.
پولیس حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر جدید ڈرون خریدے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے لیے 20جدید نائٹ ویژن کیمروں سے لیس ڈرون خریدے جائیں گے، جبکہ صوبہ بھر کے لیے مجموعی طور پر 159جدید نائٹ ویژن ڈرون حاصل کیے جائیں گے۔
ان میں سے 98ڈرون مختلف تحصیلوں اور 41ڈرون اضلاع کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق ان ڈرونز کے ذریعے پنجاب بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کی نشاندہی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے بھی ڈرونز کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈرونز اڑانے کے لیے متعلقہ عملے کو مکمل اور خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرون سکواڈ سیف سٹیز اتھارٹی کی زیر نگرانی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ تمام ڈرونز کو لائیو مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹیز سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق حکومت نے اس منصوبے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ڈرونز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، جس سے صوبے میں امن و امان اور شہری سہولیات کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button