انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان اور امریکا میں اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، غزہ امن منصوبے پر مشترکہ تعاون کا عہد

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس لیڈرز کے اجلاس کے دوران ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ موجود تھے۔
وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے بورڈ آف پیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور امریکہ کے سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں شراکت داری کے فروغ اور مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دہشتگردی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ و
زیراعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے مختلف عالمی امور پر اپنی مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام اور ترقی کی توقعات پیدا ہوئیں۔ مزید برآں وزیر اعظم نے یونائیٹڈ سٹیٹس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن ( ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے ڈی ایف سی کے کردار کو سراہا۔
جو دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈی ایف سی کے سرمایہ کاری کے منصوبے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں توانائی، کان کنی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں اپنے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں اضافہ کرے، تاکہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترجیحات کے مطابق بامعنی تجارتی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید متحرک کرنے کی اہمیت پر بات کی، جو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں اہم سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیر اعظم نے ڈی ایف سی کے ایک بلین ڈالر سے زائد کے پورٹ فولیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ڈی ایف سی کو اپریل 2026ء میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئندہ معدنیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر بینجمن بلیک نے وزیر اعظم کو ڈی ایف سی کے سٹریٹجک اقدامات اور پاکستان میں متوقع منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ڈی ایف سی کے سی ای او کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، تاکہ مشترکہ مفاد کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ مزید برآں وزیراعظم کی واشنگٹن میں بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم کی جانب سے عالمی رہنمائو ں کے ساتھ اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button