انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

امریکہ،اسرائیل کے حملے،سینکڑوں شہادتیں،ایران کا بھرپورجواب،سعودیہ، قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن میں امریکی فوجی اڈے نشانہ

تہران،واشنگٹن:(ویب ڈیسک)اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر آج ہونے والے امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل حملے کے نتائج غیر واضح ہیں۔

iran

ایرانی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام جاں بحق ہوگئے،سینکڑوں شہری شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب حملے کیے: بین الاقوامی میڈیا

ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو نشانہ بنانے سے متعلق سوال پر ایرانی فوجی حکام نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی ایران پر ابتدائی حملوں کی کامیابی کا تعین کر رہے ہیں۔

دریں اثنا ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 53 ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج ،کرمان شاہ ،لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔

مزیدبراں ایران نے قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

بحرین میں ایرانی میزائلوں نے امریکی نیول بیس کو نشانہ بنایا، جفیر کے علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ہنگامی سائرن بج اٹھے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، دوحہ میں العدید کا امریکی بیس دھماکوں سے گونج اٹھا۔

اسرائیلی فوج کا حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ

قطری حکام نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ابوظہبی میں امریکی بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل سے حملے کیے گئے، کئی میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے، ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، دبئی مرینہ کے علاقے میں بھی دھماکا سنا گیا۔

ایرانی میزائل روکنے کے لیے عرب امارات نے بیلسٹک میزائل شیلڈ فعال کردی، دبئی ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے، ایئر پورٹ پر سناٹے کا راج ہے، آنے جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اردن میں مفک السلطی بیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا، امریکی افواج کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button