لاہور:(بیوروچیف)کاہنہ کے علاقے میں خاتون نے مبینہ طورپر شادی سے انکار پر محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں روبینہ بی بی نے 30 سالہ سفیان کو بہانے سے گھر بلا کر تیزاب پھینکا ،جس کے نتیجے میں اس کےکپڑے اور جسم کے کچھ حصے جھلس گئے تھے ،اس دوران ملزمہ فرار ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمہ کو غلام حسین کالونی سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اور ملزمہ کے مابین پرانی دوستی تھی، سفیان نے چند روز قبل دیگر خاتون سے شادی کرلی جس کا ملزمہ کو رنج تھا۔



