لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس (پیپفا) اور نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس (این سی بی اے اینڈ ای) نے تعلیمی و پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔
تقریب این سی بی اے اینڈ ای کے لاہور کیمپس میں منعقد ہوئی، جہاں ریکٹر ڈاکٹر فہیم الاسلام اور صدر پیپفا جناب ایم علی لطیف نے باقاعدہ طور پر معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے تعلیمی پروگرامز، تحقیقی سرگرمیوں، پیشہ ورانہ تربیت، سیمینارز، ورکشاپس اور استعدادِ کار میں اضافے کے منصوبوں میں باہمی اشتراک کریں گے۔ حکام کے مطابق اس اشتراک سے طلبہ اور فنانس و اکاؤنٹنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کے مواقع میسر آئیں گے۔
اس موقع پر کنوینر پیپفا لاہور برانچ کمیٹی ایف ڈی شیخ، اراکین لاہور برانچ کمیٹی شوکت حسین چوہدری،ڈائریکٹر محمد نعیم اور ظفر عنایت انجم، رجسٹرارارم اور ڈائریکٹر کارپوریٹ لنکیجز بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ مفاہمتی یادداشت اکیڈمیا اور پروفیشنل باڈیز کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے ملک میں معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ میں مدد ملے۔



