انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ٹرمپ کا ایران میں فوجی حکمت عملی کا وینزویلاماڈل ناکام ہوگیا، برطانوی اخبار

لندن ( ویب ڈیسک) برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں فوجی حکمت عملی کا وینزویلا ماڈل ناکام ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق وینزویلا میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگِز کو نیا رہنما بنانا ٹرمپ کے نزدیک موثر ماڈل تھا، ٹرمپ نے ایران میں بھی وینزویلا ماڈل کے مطابق قیادت میں مداخلت کی کوشش کی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب نے ٹرمپ کی خواہش کو ناکام کر دیا ہے، ایران کے مذہبی اور عسکری ادارے اب بھی اقتدار پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی قیادت کی خواہش وائٹ ہائوس نے نظرانداز کردی، ایران میں کسی عملی شخص کے ذریعے امریکی پسندیدہ قیادت قائم کرنے کا کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے فوری اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں، عالمی تیل اور بڑھتی گیس کی قیمتیں وائٹ ہائوس پر داخلی سیاسی دبائو بڑھا رہی ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نوجوان خامنہ ای کو ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button