تازہ ترینفن اور فنکار
بھارتی گلوکار بادشاہ کے کنسرٹ میں ہانیہ کے نعرے لگ گئے
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کی دوستی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔ ہانیہ عامر کو حال ہی میں کینیڈا میں بادشاہ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔بادشاہ نے پرفارمنس کے دوران حاضرین سے مخاطب ہوکر ہانیہ عامر کا ذکر کیا تومداحوں کی جانب سے ہانیہ، ہانیہ کے نعرے لگائے گئے، جس پر بادشاہ نے گاناروک کر مذاق میں کہا کہ یہ میرا شو ہے لیکن اگر ہانیہ سٹیج پر آگئی تو یہ شو اس کا ہو جائے گا۔اس کے بعد بادشاہ نے پرفارمنس دوبارہ شروع کی۔ ہانیہ عامر اوربادشاہ کی دوستی کی باتیں دونوں ملکوں کے مداحوں میں زیر بحث ہیں۔



