لاہور ( بیور وچیف) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے43افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جہانداد اکرم ایس پی آپریشنز ماڈل ٹائون لاہور، شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز 3سیف سٹی اتھارٹی لاہور تقرری، ایس پی محمد عاصم اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹرل پولیس آفس، وسیم ریاض کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے۔
ناصر باجوہ ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، شاہد خان ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ، سلیم عباس کی کلاچی ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تقرری ،محمد عثمان کوخالی اسامی پر ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی ،محمد اشرف کوایس پی رائٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ،خالد محمود شاہ ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور ،را ئوکامران اخترکو ایس پی ہیڈکوارٹر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ لاہور ،عثمان ملک کوایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ فیصل آباد ،نواز سیال کوایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ ،محمد نبیل ایس پی رائٹ مینجمنٹ ہیڈکوراٹر پنجاب ،اکرم خان نیازی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یوجنوبی پنجاب ملتان ،عثمان امین چیمہ کوایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹائون فیصل آباد ،جان محمد کوایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی جی خان جبکہ افتخار رسول کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات کردیاگیا۔



