لاہور(سلمان حسین) عالمی تحقیقاتی ادارے Ipsos نے پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران فراہم کیے گئے عوامی ریلیف اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ Maryam Nawaz Sharif کے گڈگورننس ماڈل کی توثیق کر دی ہے۔
اپسوس کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران صوبے بھر میں قائم سہولت اور رمضان بازاروں سے کروڑوں شہری مستفید ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ سے زائد افراد نے رمضان بازاروں جبکہ 3 کروڑ 38 لاکھ افراد نے سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 40 فیصد تک کم قیمتوں پر فراہم کی گئیں، جبکہ سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی گئی۔ اس اقدام سے صارفین کو اربوں روپے کا مجموعی ریلیف ملا۔
اپسوس نے Punjab Sahulat Bazaar Authority کو عوامی فلاح کا مؤثر ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف مہنگائی کے اثرات کم ہوئے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے۔
وزیراعلیٰ Maryam Nawaz Sharif نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سہولت بازاروں کے ذریعے ریلیف کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پیرس میں قائم Ipsos دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں رائے عامہ اور تحقیق کے شعبے میں خدمات انجام دے رہا ہے۔



