پاکستانتازہ ترین

3ہفتے میں 129ارب کا عوامی پیکیج، ریلیف اقدامات اٹھاتے رہیں گے : شہباز شریف

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ3ہفتے میں 129ارب روپے کا عوامی ریلیف پیکیج دیا گیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، پٹرول لیوی میں فی الفور 80روپے فی لٹر کی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا۔
پاکستان ریلوے 6ارب کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس کی بدولت ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور حکومت عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کے زیر صدارت خطی میں حالیہ کشیدگی کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے سبسڈی کے نفاذ پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو سبسڈی کی فراہمی پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ایندھن کے ذخائر اور کھپت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔
انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے حکومتی کفایت شعاری و سادگی اقدامات کے نفاذ پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ جو سبسڈی پیر کے دن سے فراہم کی جانی تھی اس کا وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر، ہفتے کو چھٹی والے دن سے آغاز ہوچکا ہے۔ اس سبسڈی کو مہیا کرنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹرک، بسیں اور مال بردار گاڑیوں کی تفصیلات وفاقی حکومت کو فراہم کی گئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مسافر بسوں کو 1لاکھ روپے ماہانہ اور منی بس و ویگنوں کو 40ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے تاکہ کرایوں میں اضافہ نہ ہو، اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ٹرکوں کو 70ہزار، بڑی مال بردار گاڑیوں کو 80ہزار جبکہ ڈیلیوری وینوں کو 35ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
نظام میں شفافیت کیلئے یہ رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے، سبسڈی کی رقوم کی فراہمی کی فی الفور ہدایت کی جس کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت کی جانب سے قومی پیکیج کے لیے طے شدہ رقم جمع کرا دی گئی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا خصوصی طور پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ باقی صوبے بھی اس پیکیج کے لئے جلد از جلد طے شدہ رقوم جمع کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ مشکل وقت میں جس قدر ممکن ہے عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا ء ڈاکٹر مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طلحہ برکی، طارق باجوہ، ڈی جی آئی بی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button