لاہور ( ویب ڈیسک ) بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گھی اور کوکنگ تیل کی قیمتوں میں 100سے 150روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے۔ ایڈوائز پی وی ایم اے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ملوں کی لاگت میں اضافہ (باقی صفحہ6بقیہ نمبر )ہوا ہے، گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا۔
ایڈوائز پی وی ایم اے نے مزید بتایا کہ حکومت فی الفور پینل بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے راستہ نکالا جا سکے۔ دریں اثنا عالمی مارکیٹ کی صورت حال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کے بعد مقامی منڈی میں گھی بھی مسلسل مہنگا ہونے لگا۔
مقامی مارکیٹ میں سولہ کلو گھی کنستر نرخ میں 250روپے تک مزید اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے گھی کنستر کے نرخ 7450سے 7600روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ مارچ کے دوران سولہ کلو گھی کی قیمت میں مجموعی طور پر 500روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، پام آئل اور پٹرول نرخ بڑھنے سے گھی مزید مہنگا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے زندگی کے ہر شعبہ میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔



