پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

آوارہ کتوں کے حملے جاری،لاہورہائیکورٹ نے کیس کیوں نمٹادیا؟

لاہور :(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے حملوں میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم کیس میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021ء پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم نے سماعت کی، درخواست گزار مجید غوری سمیت ودیگر فریقین وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب نے پالیسی پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرائی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آوارہ کتوں کے حملوں کو روکنے کے لیے موثر اور عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

ٹائون شپ میں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی بچی کے ورثاء کو مناسب اور معقول معاوضہ دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button