انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جعلی سم کا غیرقانونی کاروبار، شہری لٹنے لگے

مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیومیٹرک تصدیق غیر متعلقہ فرد،غیرمجاز دکاندار کو نہ دیں:پی ٹی اے

لاہور: ( بیوروچیف)ملک میں مفت موبائل فون سم کارڈز کے غیرقانونی کاروبار کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ شہری مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیومیٹرک تصدیق ہرگز کسی غیر متعلقہ فرد یا غیر مجاز دکاندار کو نہ دیں، کیونکہ دھوکہ دہی کے ذریعے صارف کی لاعلمی میں اس کے نام پر اضافی سمز جاری کی جا سکتی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق اگر کسی شہری کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو تو اس کے نتیجے میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، جس کی ذمہ داری متعلقہ صارف پر عائد ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ نئی سم خریدتے وقت صرف موبائل فون کمپنیوں کے مجاز کسٹمر سروس سنٹرز یا فرنچائزز سے رجوع کیا جائے اور تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔

اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ صارف کی اجازت کے بغیر اس کے شناختی کارڈ پر کوئی سم رجسٹرڈ نہ ہو۔مزید برآں اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ غیر استعمال شدہ یا اضافی سمز کو فوری طور پر بلاک کروا دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ غلط سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button