پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول ایک، ڈیزل 4، مٹی کا تیل3.20 روپے فی لٹر سستا

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5روپے 25پیسے کمی کا اعلان

لاہور ( بیوروچیف ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 256روپے13پیسے لٹر مقرر

پٹرول کی نئی قیمت 256روپے13پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 25پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button