پاکستانتازہ ترین

26ویں ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم: سہیل آفریدی

اب صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امید : وزیراعلیٰ پختونخوا کا جلسے سے خطاب

پشاور، مظفر آباد ( ویب ڈیسک) ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہے۔
اپر اڈا لال چوک مظفر آباد میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی راستے بند رکھے ہوئے ہیں، مسلط ٹولے نے آپ کے مہمان کے ساتھ جو رویہ رکھا وہ کشمیریوں کا رویہ نہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں آپ کے حق پر پھر ڈاکا ڈالا جائے گا، اسے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ہے، اب بانی پی ٹی آئی کو صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امید ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button