پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10لاکھ مویشی ایکسپورٹ کریگا

دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل، وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس، حکومت لائیوسٹاک مشینری کیلئے 60فیصد تک سبسڈی دیگی

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی کاوشوں کے نتیجے میں صوبے میں لائیوسٹاک سیکٹر کو تاریخی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب 10 لاکھ مویشیوں کی ایکسپورٹ کرے گا۔

پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے لیے چینی گلوبل میٹ کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت چینی کمپنی پنجاب میں پامکو کے اشتراک سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جہاں بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق 3 لاکھ بڑے مویشیوں (گائے اور بھینس) اور 3 لاکھ مینڈھوں کی فیٹنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایک لاکھ بکرے اور بھیڑوں کی ایکسپورٹ کے لیے پرورش کی جائے گی۔

پنجاب کی ہر تحصیل میں جدید ویٹرنری ہسپتال قائم کیے جائیں گے، جبکہ ہر تحصیل میں 4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی کام کریں گی تاکہ دیہات میں جانوروں کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیہی خواتین کے لیے مفت مویشیوں کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں پہلے ہی بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255 مویشی مفت فراہم کیے جا چکے ہیں۔

لائیوسٹاک سیکٹر کی جدید کاری کے لیے حکومت پنجاب مشینری پر 60 فیصد تک سبسڈی دے گی، جس میں ملک چلر، فیڈ مکسر، ویٹ سکیل اور دیگر جدید آلات شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایکسپورٹ ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے 20 لاکھ (2 ملین) جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی، جبکہ نسل بہتر بنانے کے لیے 20 لاکھ سیمنز سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 2022 کے بعد لائیو اسٹاک بیماریوں جیسے گل گھوٹو اور لمپی سکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ لمپی سکن ویکسین مقامی طور پر 30 روپے میں دستیاب ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif نے کہا کہ ماضی میں لائیو اسٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا گیا، جو افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق یہ شعبہ دیہی معیشت اور خود انحصاری کا بنیادی ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صحت اور ویٹرنری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ دیہی معیشت مضبوط ہو سکے۔

اس کے علاوہ انسداد ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابل علاج بیماری ہے، اور حکومت پنجاب اس کے خاتمے کے لیے مفت ٹیسٹ اور احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button