پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بشریٰ بی بی کی علاج،ملاقات کی درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2دن میں فیصلہ کا حکم

اسلام آباد:( ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی سے ملاقات سے متعلق درخواست پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے دائر درخواست پر دو روز کے اندر فیصلہ کریں اور اپنی وجوہات کے ساتھ تحریری حکم جاری کر دیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تاکہ پیش رفت سے آگاہی حاصل کی جا سکے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے اس حوالے سے معلومات سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں اور اسی لیے درخواست جیل حکام کو بھیجی جا رہی ہے تاکہ وہ باقاعدہ فیصلہ کریں ۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل اس درخواست پر فیصلہ یقینی بنایا جائے۔،مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button