پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو ساری پارٹیوں میں موجود: حافظ نعیم الرحمان

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بڑے کاشت کار انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے، بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے ، بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے جن پر ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا ان سے 500ارب تک لیوی کے نام پر ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ ظلم کی ایک مثال ہے، تنخواہ دار طبقے سے 605ارب ٹیکس وصول کیا گیا، بجٹ میں مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب آدمی کو انہوں نے مار دیا ہے، پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، ملک میں زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے، یہی مافیا چینی کا بحران پیدا کرکے فائدہ اٹھاتا ہے، کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، صحت، تعلیم، سکلز، روزگار نہیں دیتے مگر لیپ ٹاپ بانٹ دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ عوام کو تعلیم دینے کے بجائے لائنیں لگا کر عوام کو بھکاری بنانے کی بات کریں گے، ایک لاکھ 25ہزار ماہانہ کمانے والے کو ٹیکس چھوٹ دی جائے، بجٹ میں جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button