پاکستانتازہ ترین

پختونخوا سے امتیازی سلوک، نفرتیں بڑھیں گی، سہیل آفریدی

سوات ڈیم منصوبہ تیار، غیرملکی انجینئرز کے دورے کیلئے وفاق این او سی نہیں دے رہا

پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سوات ڈیم منصوبہ تیار ہے، غیرملکی انجینئرز کے دورے کیلئے وفاق این او سی نہیں دے رہا، خیبرپختونخواسے امتیازی سلوک ہورہا ہے، اس سے نفرتیں بڑھیں گی۔
پشاور میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام میں محفوظ خوراک سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت ہے، فوڈسیفٹی اتھارٹی کے قیام سے صحت بخش خوراک کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ ہم گندم میں خودکفیل نہیں، غذائی خود کفالت کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے۔
آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کا بجٹ بڑھایا جائیگا اور جدید گودام تعمیر کیے جائیں گے، سال 2030ء تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی بند کی، بارہا خطوط کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔
جب 17سیٹوں والوں کو اقتدار دیا جاتا ہے تو وہ عوام کے مفاد کا نہیں سوچتے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ سی آر بی سی منصوبے کیلئے صوبائی حکومت نے 3ارب روپے مختص کیے، وفاق نے ایک روپیہ نہیں دیا، ناردرن بائی پاس منصوبے کیلئے صوبائی حکومت نے 4ارب روپے کی بریج فنانسنگ کی، پشاور بس ٹرمینل مکمل ہے مگر این ایچ اے راستے کیلئے این او سی جاری نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات ڈیم منصوبہ تیار ہے، غیرملکی انجینئرز کے دورے کیلئے وفاق این او سی نہیں دے رہا، خیبرپختونخوا سے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button