پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عظمیٰ بخاری کا طارق متین اور شہباز گل کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

 لاہور: (بیوروچیف)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے طارق متین اور شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ۔ یہ دعوی پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024ء کے سیکشن 11کے تحت دائر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مبینہ ہتک آمیز مواد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
دعوے میں عدالت سے مبینہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے، نقصانات اور دیگر قانونی ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مقدمے میں اپنی ساکھ، دیانت اور پیشہ ورانہ حیثیت کو اہم قرار دیا ہے۔
ہتک عزت کے دعوے میں طارق متین کو صحافی اور میڈیا شخصیت کے طور پر فریق بنایا گیا ہے، جبکہ شہباز گل کو پبلک فگر اور میڈیا شخصیت کے طور پر مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button