پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ز مبا بو ے کو شکست ، پاکستان نے سیریز 2۔1 سے جیت لی

304 رنز کا ہدف، زمبابوے 204 سکور بنا سکا ، کامران کی شاندار بلے بازی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابو ے کو 99رنز سے شکست دے کر سیریز 2۔1 سے جیت لی۔ بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے، قومی ٹیم کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم صائم ایوب 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق50رنز بناکر سکندر رضا کا شکار بنے۔
تیسری وکٹ کیلئے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کے درمیان 89رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رضوان 37بناکر آئوٹ ہوئے۔
کامران غلام 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 103رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 30، طیب طاہر 29رنز بناکر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2جبکہ فراز اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99رنز سی شکست دیکر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ 304رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button