انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

سعودی بینکاری نظام بنانے والے پاکستانی ماہر اقتصادیات عمر چھاپراکا انتقال،جنت المعلیٰ میں تدفین

مملکت کی مانیٹری ایجنسی کی بہتری کے لیے بھی کام کیا،نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی

،ریاض :(ویب ڈیسک)سعودی عرب کا بینکنگ نظام بنانے میں اہم بنیادی کردار ادا کرنے والےنامور پاکستانی نژاد سعودی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں اور تدفین جنت المعلیٰ میں ہوئی۔

1933 میں پیدا ہونے والے عمر چھاپرا 1965 میں سعودی عرب پہنچے تھے،وہ وہاں منتقل ہونے والے اولین پاکستانی شہریوں میں سے ایک تھے۔انہوں نے سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (ایس اے ایم اے) کے ابتدائی دور میں اسے بہتر بنانے میں مدد کی۔

انتقال سے قبل وہ جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے مشیر تھے۔انہوں نے 1990 میں اسلامک سٹڈیز کیلئے شاہ فیصل انٹرنیشنل پرائز حاصل کیا۔ سعودی عرب کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سعودی شہریت دی گئی جبکہ 1990ء میں شاہ فیصل انٹرنیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔

عمر چھاپرا شاہ فیصل کے دور حکومت میں مملکت آئے اور ابتدا میں وزیر خزانہ شیخ محمد محمد ابا الخيل کے ساتھ کام کیا۔ڈاکٹر عمر چھاپرا نے کہا کہ شیخ ابا الخيل اور شاہ فیصل مشورہ سننے اور اس پر عمل کیلئےبھی تیار رہتے تھے۔

ڈاکٹر عمر چھاپرا مملکت میں مالیاتی نظام کی ترقی میں اپنے اہم کردار کو بیان کرنے میں انکساری سے کام لیتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ محض کوئی ایک شخص نہیں ہوتا جوواقعی ایک واضح کردار ادا کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button