انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

معاہدہ دنیا کیلئے نقصان دہ، ہم پابندی نہیں کریں گے:اسرائیلی ہٹ دھرمی

اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی:وزیر دفاع اسرائیل

تل ابیب:(ویب ڈیسک)اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بزلیل سموتریچ نے امریکہ اور ایران میں امن معاہدے کو اسرائیل اور پوری دنیا کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ایکس پر اپنے بیان میں سموتریچ نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی حکومت کے خاتمے کیلئے مہم خود جاری رکھنا ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

قومی سلامتی کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے بھی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاہدے کے فریق نہیں ہیں کیونکہ یہ ہماری سلامتی کو یقینی نہیں بناتا اور نہ ہی یہ کسی طور پر ہمارے لیے بہتر ہے۔اسرائیل آزاد اور خودمختار ریاست ہے اور امریکہ کے تابع نہیں۔ہم اس معاہدے کےفریق نہیں ہیں کیونکہ یہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی نہیں بناتا۔

یاد رہے کہ سموتریچ اور بن گویر دونوں پر برطانیہ، فرانس، سپین اور دیگر ممالک نے انتہاپسندانہ بیانات دینے اور تشدد پر اکسانے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

علاوہ ازیں صیہونی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی، وزیراعظم نیتن یاہو اور میں ایک واضح پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ کے سکیورٹی زونز میں غیر محدود مدت تک موجود رہیں گی تاکہ سرحد اور اسرائیلی آبادیوں کو خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button