انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی سی ڈی کے ہاتھوں ہانیہ کی ہلاکت،آسٹریلوی وزیر اعظم کا نوٹس،پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

کینبرا:(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران 9 سالہ آسٹریلوی بچی ہانیہ احمد کی ہلاکت کے واقعے پر مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کے تمام حالات کا تفصیلی اور شفاف جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ متاثرہ خاندان سمیت سب کو حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔

انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا توقع کرتا ہے کہ اس معاملے کی مناسب، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت متاثرہ خاندان کو قونصلر معاونت بھی فراہم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ حانیہ عدیل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں بھی درج کیا گیا ہے، پہلے اس میں دفعہ 322 شامل کی گئی تھی، یعنی غلطی یا لاپرواہی کی وجہ سے کسی کی جان چلے جانا تاہم ذرائع کے مطابق بعد ازاں مدعیان کے اصرار پر اس میں دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی ہے۔

سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ متاثرہ خاندان کے گھر گئے، غلطی کا اعتراف کیا اور ادارے میں ایس اوپیز مزید سخت ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button