انٹر نیشنلتازہ ترینفن اور فنکار

لگان کی سلورجوبلی تقریب ،سلمان خان کے نئے ہیئر اسٹائل نے انٹرنیٹ پرمچا دی دھوم

 

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)عامرخان کی فلم لگان بالی وڈ کی مقبول ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ اس فلم کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس خاص موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں سپر اسٹارسلمان بھی شریک ہوئے، لیکن ان کے نئے انداز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

ان کے نئے ہیئر اسٹائل نے وہاں موجود ہر شخص کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ بے حد خوش بھی کر دیا۔ سلمان خان نہایت اسٹائلش اور پُراعتماد انداز میں عامر خان اور کرینہ کپور خان کے ساتھ پاپارازی کے سامنے پوز دیتے نظر آئے۔

تقریب میں سلمان خان کا یہ نیا ہیئر اسٹائل ہر طرف موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ہر کوئی یہی قیاس آرائیاں کر رہا ہے کہ آیا بھائی جان کی یہ تبدیلی ان کی کسی آنے والی فلم کے لیے ہے؟ تاہم فلم سازوں یا سلمان خان کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

آل بلیک لباس میں تقریب میں پہنچنے والے سلمان خان کو دیکھ کر کرینہ کپور خان نے بھی انہیں گلے لگایا اور ان کے نئے لک کی تعریف کی۔ اس کے بعد سلمان، عامر اور کرینا نے مسکراتے ہوئے پاپارازی کو خوب تصاویر کے لیے پوز دیے۔

دوسری جانب ہدایت کارآشوتوش گواریکر کی بلاک بسٹر فلم لگان کے 25 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلم ساز اسے دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سال 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف کمائی کے تمام ریکارڈ توڑے تھے بلکہ اکیڈمی ایوارڈس کی “بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری میں نامزد ہو کر تاریخ بھی رقم کی تھی۔ اس کے علاوہ لگان نے قومی فلم ایوارڈز میں بہترین مقبول فلم سمیت مجموعی طور پر آٹھ ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

سال 2001 میں ریلیز ہونے والی اشوتوش گواریکر کی فلم لگان میں عامر خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم میں گریسی سنگھ، رچل سیلی سمیت کئی باصلاحیت فنکار شامل تھے، جنہوں نے اپنی اداکاری سے فلم میں جان ڈال دی تھی۔

سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اسی سال مارچ میں انہوں نے ہدایت کار وامشی پیدی ہلی اور پروڈیوسر دل راجو کے ساتھ اپنی اگلی ایکشن ڈراما فلم کا بڑا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس سے قبل مداحوں کو سلمان خان کی وار ڈراما فلم ماتر بھومی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان بھارتی فوج کے ایک بہادر کرنل کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button