پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

خاتون کودوران زچگی نوکری سے کیوں نکالا ؟ نجی ادارہ کو 12 لاکھ جرمانہ

وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کی نجی ادارے کو اصلاحی اقدامات کی بھی ہدایت، خاتون کیخلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد:(سپیشل رپورٹر)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے خاتون ملازمہ کو زچگی کی چھٹیوں کے دوران نوکری سے نکالنے پر نجی ادارے پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

فوسپاہ یعنی وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں جرمانے کے سوا نجی ادارے کو جامع اصلاحی اقدامات کے نفاذ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار ملازمہ اکاونٹنگ کے شعبے میں کام کر رہی تھی، منظور شدہ زچگی کی چھٹی کے دوران ایک فون کال پر ملازمت ختم کر دی گئی، زچگی کی چھٹیوں کی مدت میں کسی خاتون کو ملازمت سے برخاست کرنا نقصان دہ سلوک ہے، یہ عمل قانون کے تحت صنفی تفریق اور نفسیاتی ہراسگی کے برابر ہے۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ حمل، پیدائش، میٹرنٹی لیو اور بعد میں صحت یابی کی حالت خواتین کے لیے منفرد ہیں۔وفاقی محتسب نے نجی ادارے کو شکایت گزار خاتون کے لیے کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button