پاکستانتازہ ترین

عوام کو آسان ٹیکس نظام دینا چاہتے ہیں، چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم کا اجرا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے نئی ٹیکس اسکیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں اور عوام کو آسان اور سادہ ٹیکس نظام فراہم کرنا چاہتی ہے، تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اور ٹیکس پالیسی کی تیاری میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور انجمن تاجران کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی دیرینہ خواہش تھی کہ ٹیکس اسکیم کو آسان اور سادہ بنایا جائے، اسی لیے حکومت مشاورت سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی اور ٹیکس پالیسی کی تیاری میں پارلیمنٹ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ حکومت ایسا نظام تشکیل دینا چاہتی ہے جس سے عوام کو سہولت ملے اور انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے: محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے مشاورتی عمل کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ مختلف طبقات اور شعبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ناگزیر ہے، کسی ایک طبقے کو نظرانداز کرکے ملک کا نظام نہیں چلایا جا سکتا۔ 25 سے 26 کروڑ آبادی والے ملک کو آسان اور بہتر نظام فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ عوام کے لیے نظام کو آسان اور مؤثر بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم کو آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے۔ چھوٹے دکاندار چاہیں تو نئی اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں یا اس کے بجائے معمول کے ٹیکس نظام کے تحت رہ سکتے ہیں۔

چھوٹے دکانداروں کے لیے نئی سہولیات

وزیر خزانہ نے کہا کہ دکانداروں کے لیے نئی اسکیم میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چھوٹے دکانداروں و دیگر کاروباری طبقات کے درمیان واضح تفریق رکھی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹیکس نظام میں ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلا جائے اور کسی طبقے کو یہ شکایت نہ ہو کہ اس پر دوسرے طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ نئی اسکیم میں شامل ہو کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے خلاف آئندہ ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر کاروباری طبقے کو قومی ٹیکس دائرے میں لانا اور ٹیکس نظام میں ہر طبقے کی شمولیت یقینی بنانا ہے۔ نئی اسکیم کی کامیابی کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا تعاون بھی ضروری ہے۔

تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تاجروں کی مشاورت سے مل کر آگے بڑھ رہی ہے اور اس مقصد کے لیے پہلے بھی متعدد مواقع سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ ٹیکس اسکیم کو آسان اور سادہ بنایا جائے، اس لیے وہ نئی اسکیم کے بارے میں پرامید ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اور پرال کی کوشش رہی ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ تاجروں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی طبقہ ٹیکس نظام میں شامل نہ ہو تو نظام نہیں چل سکتا، اس لیے تمام طبقات کو قومی ٹیکس نظام کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

موبائل ایپ سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی سہولت

اس موقع پر وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ چھوٹے دکاندار موبائل فون ایپ کے ذریعے ٹیکس ریٹرن فائل کر سکتے ہیں جبکہ موبائل فون کے ذریعے ٹیکس ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نئی اسکیم کے ذریعے چھوٹے دکانداروں کو پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ دیا جائے گا جبکہ چھوٹے تاجروں کو گرین پلیٹ بھی جاری کی جائے گی۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق جس دکان پر گرین پلیٹ آویزاں ہوگی، وہاں ایف بی آر افسر داخل نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے دکانداروں کو کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جبکہ گزشتہ تین سال میں کسی بھی سال دکان کی سیل 20 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

تاجروں کی مشاورت سے اسکیم کو حتمی شکل دی گئی

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے تاجر برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیکس اسکیم تاجروں کی مشاورت اور رہنمائی سے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد اسکیم کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ چھوٹے تاجروں کے لیے تیار کردہ اسکیم کا باقاعدہ عملی آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button