پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

لاہور میں صوفی فیسٹیو ل کی تیاریاں،تاریخ سامنے آگئی

لاہور:(ویب ڈیسک )اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں 6سے10جنوری2025ء صوفی فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے  ’’صوفی فیسٹول 2025 کے  انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوفی فیسٹیول خطّے میں انتہا پسندی کے تدارک کا ذریعہ بنے گا۔

چارروزہ فیسٹول میں صوفی آرٹ اینڈکرافٹ ایگزیشین، صوفی خطاطی،نمائش اورورکشاپ کا اہتمام ہوگا۔

مجلسِ درویش، رقصِ درویش، سماع، صوفی گائیکی کی خصوصی محافل،صوفی ازم اور بین المذاہب ہم آہنگی پر خصوصی پینل ڈسکشن،انتہا پسندی وعدم برداشت کا تدارکِ اور صوفی ازم کے عنوان پر مذاکرے کا خصوصی طور پر انعقاد،صوفی سکالر ز، خانقاہ نشین اور صاحبان فکر و فن اور درویش کی شرکت اور صوفی کنونشن،صوفی تھیئٹر، طلبہ کے درمیان مختلف مقابلہ جات و دیگر پروگرامز کا شایانِ شان اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کا بنیادی مقصد سوسائٹی میں انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا تدارک، صُلح جوئی اور محبت آمیزی کی ترویج ہے۔

سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ خانقاہیں صوفی ثقافت کا مرکز اور مسلم تہذیب کی مسکن تھیں۔

روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل، انتہاپسندی اور دہشت گردی کا تدارک اور خانقاہی نظام کا احیاء، فیسٹول کے بنیادی مقاصد کا اہم ترین حصہ ہے۔صوفیاء کے طرز ِ زیست اور اسلوب ِ حیات کے ابلاغ ہی سے سوسائٹی میں رواداری اور انسان دوستی کی روشنی عام ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button