پاکستانتازہ ترینکاروبار

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری، شیئرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی

23 دسمبر 2024 سے شیئرز ٹریڈنگ کیلئے نیاسیٹلمنٹ سسٹم نافذکیا جائے گا

کراچی:(ویب ڈیسک)سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت۔ سٹاک ایکسچینج میں شیئرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی۔سٹاک ایکسچینج میں پہلے شیئرز کی رقم دو دن بعد سیٹلمنٹ کے ذریعے ملتی تھی۔

اب ٹی پلس ٹو کا فارمولا ختم کرکے ٹی پلس زیرو کا فارمولا اپنایا جائے گا۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان شیئرز کی خرید و فروخت اورتصفیہ کا نیا سسٹم متعارف کرائے گی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی 23 دسمبر 2024 سے شیئرز ٹریڈنگ کیلئے نیاسیٹلمنٹ سسٹم نافذ کردے گی۔

این سی سی پی ایل کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کے ذریعے تمام ٹی او ٹریڈرز نئے سیٹلمنٹ سسٹم کے ذریعے کام کریں گے۔
شیئرز فروخت کرنے والے اکائونٹ سے شیئرز خریدنے والے اکائونٹ میں ایک روز میں رقم منتقل ہونگے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی فروخت کے بعد جزوی رقم کی ادائیگی قبول نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button