پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورہائیکورٹ:نئے سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے اہم شرط عائد

لاہور:(بیوروچیف سے)لاہور ہائی کورٹ نے نئے سکولوں کی رجسٹریشن کو سکول بس پالیسی سے مشروط کرتے ہوئے 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہدکریم کی عدالت میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے نئے سکولوں کی رجسٹریشن کو سکول بسوں کی پالیسی کے ساتھ مشروط کردیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ سکولوں کی رجسٹریشن میں سکول بسوں کو لازمی قرار دیا جائے، نئے سکولوں کی رجسٹریشن بند کریں، ہر سکول کو یہ پالیسی اپنانا ہوگی، 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائیں۔

عدالت نے سیکرٹری سکولز سے استفسار کیا کہ 50 فیصد بچوں کے لیے بسیں شروع کرنے کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ بچوں کی سکول بسوں کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے، سیکرٹری سکولز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ بسوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

رکن جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی واسا کو واٹر میٹر کا کام پھر سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واسا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے چینی کمپنی کے ساتھ پیسوں کے مسائل تھے، کمپنی یہاں اکاؤنٹ کھلوانا چاہتی تھی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ کام بہت تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، اس کو جلدی شروع کریں، اگلے ایک ماہ میں پھر سے اسموگ شروع ہو جائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button