اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز معاون نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران منشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔
ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔
آپریشن میں شریک نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر کامیابی سے بورڈنگ آپریشنز کرکے منشیات قبضے میں لے لیں، جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔
اینٹی نارکوٹکس آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک بحریہ کی سمندری ہمہ وقت نگرانی، پیشہ ورانہ مہارت اور سمندر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔



