پاکستانتازہ ترین

حکومت نے پٹرول، ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتیں مقرر

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر موجود ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات اضافہ نئی قیمت
پٹرول 45 پیسے فی لیٹر 325.43 روپے فی لیٹر
ڈیزل 1.16 روپے فی لیٹر 383.95 روپے فی لیٹر

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل انہی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button