انٹر نیشنلتازہ ترین
ایران کا اسرائیل،امریکہ سے متعلق بڑااقدام:1000ڈرون فوج کے حوالے
تہران:(ویب ڈیسک)ایران کی فوجی صلاحیت میں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ تنازعات کی تیاری کے سلسلے میں ایک ہزار نئے جدید ڈرونز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کےلئے ایرانی فوج کو جدید ڈرونز فراہم کئے گئے ہیں،ڈرونز کو ایران کے مختلف مقامات پر فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ان میں اعلیٰ اسٹیلتھ اور مضبوط قلعہ شکن صلاحیتیں موجود ہیں، نئے ڈرونز کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں خودکار پرواز کے ساتھ 2000کلومیٹر سے زیادہ کی رینج اور زبردست تباہ کن صلاحیت موجود ہے۔
ان خاص ڈرونز میں دفاعی شیلڈز سے گزرنے اور نچلی سطح کا ریڈار کراس سیکشن عبور کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے ڈرونز شامل ہونے سے ملکی سرحدوں کی بہتر نگرانی کے علاوہ دور دراز کے اہداف کےلئے ایرانی فضائیہ کے بیڑے کی جنگی صلاحیت بھی بڑھ گئی ہے۔



