انٹر نیشنلتازہ ترین

اسرائیلی بمباری،مزید36فلسطینی شہید، صہیونی سکیورٹی کابینہ کی جنگ بندی کی توثیق

غزہ (نیٹ نیوز) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے غزہ جنگ کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کیا کہ سکیورٹی کابینہ نے معاہدے کا سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں سے جائزہ لینے کے بعد اس کی توثیق کر دی، اب فل کابینہ کی جانب سے معاہدے کی منظوری باقی ہے اور سکیورٹی کابینہ نے مکمل کابینہ کو معاہدہ قبول کرنے کی سفارش بھی کر دی ہے۔

دریں اثنا حماس نے کہا ہے کہ معاہدے کی کچھ شرائط کے حوالے سے موجود رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے،اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد ہی شائع کر دی جائے گی جنہیں پہلے مرحلے میں رہا کیا جانا ہے۔

حماس نے مزید کہا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے روز مغویوں کی رہائی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے 48گھنٹے قبل حملے روک دیے جائیں۔علاوہ ازیں معاہدے پر فریقین کی رضامندی کے بعد بھی اسرائیل غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے منظوری کے بعد اب تک 116فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے

گزشتہ روز بھی اسرائیلی طیاروں نے جنگ بند ہونے پر خوشی منانے والے فلسطینی شہریوں پر بم برسائے جس کے نتیجےمیں 36افراد شہید اور 74زخمی ہو گئے۔دوسری جانب اٹلی کی رفاہی تنظیم نے 50ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button