تازہ ترینفن اور فنکار

چھوٹے نواب کی حالت خطرے سے باہر،ہیلتھ انشورنس ،اخراجات کے چرچے

نئی دہلی:(ویب ڈیسک )چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے بولی وڈ اسٹارچھوٹے نواب سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے نارمل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا اور ان کی صحت بدتریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سیف علی خان کی صحت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار مزید تین سے چار دن تک ہسپتال میں رہیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی صحت آپریشن کے بعد تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، وہ ٹھیک طرح سے چل رہے ہیں، انہوں نے غذا لینا بھی شروع کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسی طرح سیف علی خان کی صحت بہتری کی جانب گامزن رہی تو انہیں 21 جنوری تک ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکار کو زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ڈسچارج ہونے کے بعد بھی انہیں احتیاط اور آرام کا مشورہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب سیف علی خان کے علاج اور ہیلتھ انشورنس کی نجی معلومات بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس سے متعلق وائرل ہونے والی معلومات کے مطابق اداکار کے علاج پر ابتدائی طور پر 36 لاکھ کے قریب خرچ آیا، جس پر ہیلتھ انشورنس سے 25 لاکھ روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات کے مطابق اداکار کو 21 جنوری تک ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سیف علی خان کو گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب چاقو کے گہرے وار لگے اور مجموعی طور پر ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے۔

ہیلتھ انشورنس دستاویزات سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button