پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

رجب بٹ کو غیر قانونی شیر کابچہ رکھنے پر سزا

لاہور (بیوروچیف سے)مقامی عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کو غیر قانونی طور پر شیر کے بچے ملکیت میں رکھنے پر ایک برس کیلئے کمیونٹی سروس کی سزا سنا دی جبکہ50 ہزارروپے جرمانہ بھی کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حمید الرحمان ناصر نے رجب بٹ کو اعتراف جرم کرنے پر سزا سنائی اور رجب بٹ کو ہرماہ جانوروں کے حقوق بارے پانچ منٹ کا وڈیو وی لاگ بھی بنانے کا حکم دیدیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کمیونٹی سروس کی سزا پر عملدرآمد فروری 2025 سے جنوری 2026 تک ہوگا، مجرم نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اور اپنے عمل پر پشیمانی ظاہر کی۔

رجب بٹ نے رضاکارانہ طور پر درخواست کی کہ مجھے کمیونٹی سروس کا موقع دیا جائے تاکہ اصلاحی اقدام کے طور پر کام کروں۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button