پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جی سی یو طالبہ مبینہ زیادتی کیس ،تحقیقات میں ہوشربا انکشافات

طالبہ ملزموں سے رابطہ میں تھی ،10منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج،اہم ثبوت حاصل کرلئے،بچی کو تحفظ،انصاف فراہم کریں گے:ایس ایچ او ثانیہ اشرف

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے )جی سی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس تحقیقات کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ پہلے سے رابطوں میں تھی ،ملزم حسیب افضل نے اس حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ ایک اورنامزد ملزم طلحہ سلطان نے لاہورکی مقامی عدالت میں درخواست قبل ازگرفتاری دائر کی ہے ۔

نمائندہ سی این این اردو ڈاٹ کام سید ظہیر نقوی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ اوویمن پولیس سٹیشن ریس کورس ثانیہ اشرف نے کہا ہے کہ فول پروف تحقیقات جاری ہیں اگر کسی نے جرم کیا ہے تو وہ بچ نہیں پائے گا ،متاثرہ بچی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 10منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج کیا ۔

ایس ایچ او کے مطابق جدید سائنٹیفک طریقہ سے تحقیقات اور جیو ٹیگنگ کی جارہی ہے ،ملزم کے موبائل اور متاثرہ بچی کے موبائل کی سی ڈی آر اور اہم ڈیٹا حاصل کرلیا ہے ۔

ایس ایچ او کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی ،مبینہ متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے ،طالبہ کا اور اس کے گھروالوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کو میڈیا میں اچھا ل کر غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو نہ صرف صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی بلکہ انتہائی غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے ۔

ایس ایچ او کے مطابق طالبہ کی ذہنی حالت بھی متاثر ہوئی ہے ،کبھی غیر قانونی کام کیا نہ ہی کبھی کسی کا دبائو برداشت کیا ہے ،کیس کی میرٹ پر تفتیش کر رہے ہیں جس کے 100فیصد نتائج دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button