پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ملک ریاض اور بیٹے سمیت 33ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر

کراچی:(ویب ڈیسک ) نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے، ملزمان میں بحریہ ٹاؤن کے افسران بھی شامل ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے الزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔

ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو 460 ارب روپے جمع کرانے اور سندھ حکومت کو زمین کا نیا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button