لاہور:( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مختلف سپیشلٹیز کے 59 میڈیکل افسروں کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کیلئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو مراسلہ لکھ دیا۔
ہسپتالوں میں سینئر رجسٹرارز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میڈیکل افسران کی ترقی کی ریکوزیشن محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بھجوائی گئی ہے۔
مراسلہ کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 59 میڈیکل افسران کو رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے کہا گیا ہے۔



